Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز: دوسرے میچ میں ہند نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

  ایڈیلیڈ:3ون ڈے میچوں کی سیریز میں ہند نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی۔میزبان آسٹریلیا نے ہند کو فتح کیلئے 299 رنز کا ہدف دیا ۔ مہمان ٹیم نے کپتان ویرات کوہلی کی شاندار سنچری اور مہندرا سنگھ دھونی کی نصف سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49.2 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شان مارش کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز الیکس کیری 18 اور کپتان ایرون فنچ 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ گلین میکسویل 48، مارکس اسٹونس 29، عثمان خواجہ 21 اور پیٹر ہینڈسکوم 20 رنز بنا سکے۔شان مارش نے سنچری مکمل کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 123 گیندوں پر 131 رنز بنائے۔بھونیشور کمار نے 4جبکہ محمد شامی نے 3وکٹیں حاصل کیں۔299 رنز کا ہدف ویرات کوہلی کی شاندار سنچری اور مہندرا سنگھ دھونی کی نصف سنچری کی بدولت ہند نے 49.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ کپتان اننگز کھیلتے ہوئے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 112 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی۔ویرات کوہلی کو شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ مہندرا سنگھ دھونی 55 اور دنیش کارتھک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ سیریز کا تیسرا اورآخری ون ڈے 18جنوری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا، یہ میچ سیریز کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: