Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحریہ ٹاون کی 250 ارب روپے کی پیشکش مسترد

  اسلام آباد ...سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کی جانب سے کراچی، اسلام آباد اور مری کے منصوبوں میں غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی زمین کی مد میں 250 ارب روپے جمع کرانے کی پیش کش کو مسترد کردیا۔ منگل کو جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بنچ نے بحریہ ٹاو¿ن عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر بحریہ ٹاون کی جانب سے اپنے خلاف تینوں مقدمات پر 200 ارب روپے جمع کرانے کی پیش کش کی گئی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس د ئیے کہ بحریہ ٹاون کے خلاف فیصلے میں زمین کی مد میں 285 ارب روپے ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔ اگر جرمانے کی رقم 40 فیصد بڑھائی تو 300 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس د ئیے کہ بحریہ ٹاون کے خلاف تینوں کیسز کے الگ الگ فیصلے آئے تھے۔ کراچی کے بحریہ ٹاون کی الگ پیش کش کریں۔اس دوران بحریہ ٹاو¿ن کے وکیل نے کہا کہ کراچی کے بحریہ ٹاون کی 170 ارب جبکہ باقی اسلام آباد اور مری کے لئے 30 ارب روپے کی پیش کش کرتے ہیں۔جس پر عدالت نے بحریہ ٹاو¿ن کی 200 ارب روپے کی پیشکش مسترد کردی۔بعد ازاں عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے بحریہ ٹاون کو تینوں مقدمات کی الگ الگ پیش کش تحریری طور پر دینے کی ہدایت کردی۔

شیئر: