Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو کی امیگریشن کارروائی وائرل

جدہ ۔۔ ۔ پرتگال کے فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی امیگریشن کارروائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ کا اہلکار کرسٹیانو رونالڈو کا پاسپورٹ پیشہ ورانہ انداز میں چیک کررہا تھا۔ اسی دوران کسی نے اسکی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ مکہ مکرمہ محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عابد الحارثی نے اس وڈیو پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اہلکار نے جو کچھ کیا قاعدے قانون کے عین مطابق کیا۔ جو شخص بھی باہر سے مملکت آتا ہے اس کا ویزہ اور پاسپورٹ وغیرہ معمول کے مطابق چیک کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب اپنے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ اسی کے ساتھ قانونی کارروائی کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
 

شیئر: