Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

87سالہ ماں کو بیٹا اسپتال میں بے یارومددگار چھوڑگیا

نوئیڈا۔۔۔87سالہ خاتون کو بیٹا اسپتال میں داخل کرانے کے بعد واپس لینے نہیں پہنچا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بزرگ خاتون ارملا گرگ وزارت دفاع کے سابق انڈر سیکریٹری کی اہلیہ ہیں۔ ان کے بیٹے نے انہیں نوئیڈا کے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ ارملا کو بے یارو مدد گار چھوڑ نے والا بیٹا واپس نہیں آیا تو اسپتال انتظامیہ نے ان کی بیٹی سے رابطہ کیا تو اس نے ماں کے علاج کا بل ادا کرنے کے بعد گھر لے آئی۔ارملا نے نوئیڈا سیکٹر 20میں واقع پولیس اسٹیشن میں شکاریت درج کرائی کہ وہ شوہر کی موت کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ رہ رہی تھی۔ بیٹے نے زبردستی ان کی پنشن بک ، چیک بک ، زیورات اور تقریباً30ہزار روپے ہتھیالئے۔ارملا نے مزید بتایا کہ پنشن اور فکسڈ ڈپازٹ کی رقم لینے کے بعد بیٹے اور اس کے اہل و عیال کا رویہ یکسر تبدیل ہوگیا۔سیکٹر20کے ایس ایچ او منوج پنت نے کہا کہ یہ خاندانی معاملہ ہے۔ پولیس ارملا کے بیٹے کی کونسلنگ نہیں کرسکتی۔ ارملا کے پوتے ترون کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے جائداد کا تنازع ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -تمام تعلیمی اداروں میں 10فیصد ریزرویشن نافذ ہوگا،پرکاش جاوڈیکر

شیئر: