Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاندھی امن ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان

نئی دہلی۔۔۔مرکزی حکومت نے 2015ء سے 2018ء کے دوران گاندھی امن ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کردیا۔2014ء میں ہندوستانی خلائی تحقیقاتی مرکز (اسرو) کو اس ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔اس کے بعد کسی کو ایوارڈ نہیں دیا گیا۔ واضح ہو کہ یہ ایوارڈ سچائی، عدم تشدد اور دیگر گاندھی وادی طریقوں سے سماجی ، اقتصادی اور سیاسی تبدیلیوں میں اپنا کردار ادا کرنیوالی شخصیات اور اداروں کو دیا جاتا ہے۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ 2015ء کیلئے کنیا کماری کے وویکا نند مرکز،2016ء کیلئے اکشے پاتر فاؤنڈیشن اور سلبھ انٹر نیشنل کو مشترکہ طور پر ،2017کیلئے ایکئی ابھیان ٹرسٹ اور 2018ء کیلئے کوڑھ (جذام )کے مرض کے خاتمے کیلئے عالمی صحت مرکز کے امن کے سفیر مسٹر یوہے ای سساکاواکو پیش کیا جائیگا۔ایوارڈ یافتگان کے ناموں کے اعلان کا فیصلہ کمیٹی نے کیا جس میں نریندر مودی، کانگریسی رہنما ملیکاارجن کھڑگے اور لال کرشن ایڈوانی شامل تھے۔1995ء میں مہاتما گاندھی کی125ویں یوم پیدائش کے موقع پر اس ایوارڈ کی ابتدا کی گئی تھی۔اس کے تحت ایک کروڑ روپے ، تعریفی سند، بیچ اور دستی مصنوعات دی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی: لٹیروں نے دورنتو ایکسپریس کی 2بوگیاں لوٹ لیں

شیئر: