Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کو متبادل توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش

اسلام آباد...وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت متبادل توانائی کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ شمسی توانائی، ہوا اور پانی سے بجلی کی پیداوار بڑھائیں گے۔2025 تک مجموعی انرجی مکس میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار 20 فیصد اور 2030 تک 30 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ پاکستان میں چین کے سفیرسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک توانائی منصوبے بہت اہمیت کے حامل ہیں جو پاک چین گہری دوستی کی علامت ہیں۔ توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ چینی سرمایہ کار پاکستان میں اینٹی فوگ انسیولیٹرز ا سمارٹ میٹرنگ سمیت سولر پینلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں پاور سیکٹر بہت اہمیت کا حامل ہے۔چینی سرمایہ کار پاکستان میں متبادل توانائی ذرائع سے بجلی پیداوار میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وفاقی وزیر نے چینی سفیر کو بجلی چوری کی روک تھام کے لئے پاور ڈویژن کی مہم کے بارے میں آگاہ کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ 

شیئر: