Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کیسےچلےگاپاکستان‎

ٹویٹر صارفین کی جانب سے موجودہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کو بنیاد بناتے ہوئے کیسے چلے گا پاکستان ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا۔ کچھ ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
صابر شاکر نے ٹویٹ کیا : ‏پاکستان کا سیسلین مافیا ، گارڈ فادر اپنے مفادات اور اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ایک ہو گئے ہیں۔ جبکہ پاکستانی عوام انہی کو ووٹ دیتے ہیں جنکو یہ بیوقوف بناتے ہیں۔
شفیق اختر نے لکھا : ‏بلاشبہ عمران نیازی اور اس کو لانے والے اکثریت کی امیدوں پر پورا اترے ہیں اور انھوں نے عوام کی توقع کے نصف سے بھی کم عرصہ میں اپنی نالائقی کا لوہا منوا لیا ہے۔یہ بات تو اب فضول ہے کہ نیاپاکستان بنے گا سوال یہ پیدا ہو گیا ہے کہ اب پرانا پاکستان کیسے چلے گا؟ 
چوہدری سعد کا کہنا ہے : ‏پاکستان تب چلے گا جب ایک منتخب اور جہموری حکومت اپنا لوہا منواے گی اور سب اداروں پر اپنا کنٹرول قائم کرے گی جو کہ نواز شریف نے شروع کیا لیکن افسوس اس کو سائیڈ لائن کر دیا گیا۔
چوہدری سبحان نے لکھا : ‏پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلکل ناکام ہو گئی ہے۔ پورے ملک میں بے یقینی کا سما ہے۔ دن بدن بے روز گاری بڑھ رہی ہے ۔ روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے۔ گردشی قرضے بڑھ رہے ہیں۔ صاحب عوام رو رہے ہیں۔ یہ ملک چلانا آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔
کامران بٹ نے ٹویٹ کیا : ‏حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کٹھ پتلی حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ “حکومت چلتی ہوئی نہیں رینگتی ہوئی نظر آرہی:سردار اختر مینگل۔
نعیم حسن نے سوال کیا : ‏جب آپ سپریم کورٹ کے ایک چیف جسٹس کو ایک راکھیل کی طرح استعمال کرو گے تو ‎کیسے چلے گا پاکستان؟
عامر خلیل کا کہنا ہے : ‏جس دن سے ہم اللہ اور اس کے آخری نبی کے احکامات پر چلنا شروں کر دیں ، اسی دن سے پاکستان چلنے لگے گا۔نہ ظلم ہوگا ، نہ کرپشن اور نہ حقوق کی پامالی ہوگی۔
ندیم عباسی نے ٹویٹ کیا : ‏جن کا کاروبار اور فیکٹریاں پاکستان بننے سے پہلے کی ہیں ان کی تو منی ٹریل مانی نہیں گئی اور ایک عورت نے آکے کہ دیا کہ وہ بیس سال سے سلائی مشین چلا رہی ہے جس سے اس نے یورپ میں اربوں کی جائدادیں بنائی ہیں وہ مان لیا گیا ۔
حمزہ ناظم نے لکھا : ‏معاشیات زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کر دیتی ہے آج غریب ہی مشکل سے دوچار نہیں ملک کے امیر بھی مصیبت سے دو چار ہیں کہ وہ یکدم 100 روپے والے ڈالر کے 145روپے کا ہوجانے سے تقریباََ %50 کی کمی کہاں سے پوری کرکے اپنے کاروبار چلائیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں