Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں پھر بارش ہوگی

کراچی:  شہر قائد میں ایران سے بارش برسانے والا نظام اتوار کو داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایران سے بارش برسانے والا سسٹم اتوار کو ملک میں داخل ہونے سے ہلکی بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق برساتی سسٹم کے باعث کراچی میں بھی 20 اور 21 جنوری کے دوران ہلکی بارش متوقع ہے ۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں شمال مشرقی ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے ۔ شہر میں آج صبح کے وقت میں کہر کے باعث حد نگاہ 3 کلومیٹر رہی۔

شیئر: