Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر

کراچی:  کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین کے طور پر معروف کاروباری شخصیت اکرام سہگل کا تقررکردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اکرام سہگل دفاعی اور سیکورٹی معاملات پر تجزیہ کاری کے حوالے سے بڑا نام رکھتے ہیں جبکہ وہ ایک معروف بزنس مین کی حیثیت سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اکرام سہگل کے تقرر کی منظوری دے دی ہے، وہ طیب خان کی جگہ چیئرمین کے الیکٹرک کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اکرام سہگل پاتھ فائنڈر گروپ پاکستان کے چیئرمین ہیں، جنہیں بزنس کا 40 سالہ تجربہ ہے ۔ پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے اکرام سہگل کے پاس کمرشل پائلٹ کا لائسنس بھی ہے۔ اس کے علاوہ وہ مختلف بورڈز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، خصوصاً بینک الفلاح کے بورڈ میں وہ 16 سال رہے ۔ اکرام سہگل ورلڈ اکنامک فورم کے بانی رکن اور 9 سال تک ایسٹ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز کے چیئرمین اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این سی) کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

شیئر: