Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

میلبورن: ہندنے میزبان آسٹریلیا کو ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی 1-2سے ہرادیا۔لیگ اسپنر یزویندر چاہل کی کیریئر بیسٹ بولنگ اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ہندوستانی ٹیم کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی فتح دلا دی۔ہند نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 48.4اوورز میں230رنز پر آوٹ ہوگئی ۔ یزویندر چاہل نے 42رنز دے کر6وکٹیں حاصل کیں۔ ہند نے 3 وکٹوں کے نقصان234رنز بناتے ہوئے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا اور آسٹریلیا کو7وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مہندر سنگھ دھونی 87اور کیدار جادھو61رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ یزویندر چاہل کو مین آف دح میچ اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنکھ دھونی کومین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔  لیگ اسپنر یزویندر چاہل نے اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے 6بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بھونیشور کمار نے دونوں اوپنرز کو 27کے مجموعی اسکور پر واپس بھیج دیا تھا جس کے بعد چاہل اور محمد شامی نے اپنا بولنگ سنبھالی ۔ چاہل نے پہلے ہی اوور میں2بیٹسمینوں کو آوٹ کرکے آسٹریلیا کو230رنز تک محدود رکھنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔پیٹر ہینڈز کومب نصف سنچری کے ساتھ 58رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شان مارش نے39اور عثمان خواجہ نے34رنز بنائے۔میزبان ٹیم 48.4اوورز میں پوری ٹیم230رنز بناسکی ۔ چاہل نے42رنز دے کر6جبکہ محمد شامی اور بھونیشور کمار نے با لترتیب 47اور28رنز دے کر2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں کوہلی الیون کو کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوا ۔ اوپنر روہت شرما 9رنز پر کیچ ہو گئے تھے لیکن کپتان ویرات کوہلی نے پہلے شیکھر دھون اور پھر دھونی کے ساتھ اچھی شراکت کے ذریعے صورتحال بہتر بنادی ۔دھون نے23جبکہ کوہلی نے46رنز اسکور کئے ۔ 113رنز پر کوہلی کی صورت میں تیسری وکٹ گرنے کے بعد دھونی اور کیدار جادھو نے چوتھی وکٹ کیلئے ناقابل شکست121رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردار دیا۔ دھونی نے محتاظ بیٹنگ کی اور 114گیندوں پر6چوکوں کے ساتھ87جبکہ جادھو نے 7چوکوں کے ساتھ57گیندوں پر61رنز بنائے ۔ فیصلہ آخری اوور کی دوسری گیند پر ہوا اور ہند نے234رنز بناتے ہوئے7وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ون ڈے سیریز بھی ٹیسٹ سیریز کی طرح1-2 سے جیت لی۔جھے رچرڈ سن ، پیٹر سڈل اور مارکوس اسٹوئنز نے ایک، ایک وکٹ لی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: