Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاپتہ افراد کا مسئلہ کون حل کرے گا؟

کوئٹہ... بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر  مینگل نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر آرمی چیف کےساتھ بھی بیٹھ کر بات کرنا چاہتے ہیں تاہم اس مسئلے کو حل سیاسی اور منتخب حکومت ہی کر سکتی ہے۔ اگر وزیراعظم عمران خان صرف اتنا کہہ دیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا اختیار میرے پاس نہیں اس کا اختیار کسی اور کے پاس ہے تو اس بارے میں سوچیں گے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ہمارے نزدیک بلوچستان کے مسائل کا حل 6نکات میں پوشیدہ ہیں ۔وفاقی حکومت کی جو حمایت کی تھی وہ بغیر کسی مراعات اور لالچ کے صرف اصولی موقف کے طور پر کی تھی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف اصولی ہے ۔ اصولوں کے فیصلے حزب اقتدار کرے یا حزب اختلاف ہم ان کا ساتھ دیں گے ۔ حکومت کے حمایتی ہونے کے باوجود جب محسوس کیا کہ اپوزیشن کا موقف اصولی ہے تو ان کی تائید کی۔ آزاد بنچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن کی منفی پہلو کی مخالفت بھی کرینگے ۔

شیئر: