Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف یونیورسٹی میں میوزک کورس

دمام ۔۔۔ طائف یونیورسٹی میں میوزک کورس نوجوانوں میں مقبول ہوگیا۔ سیکڑوں طالبات و طلباء نے 4روز کے اندر کورس میں داخلے کی درخواستیں دیدیں۔ تقریباً 850طلباءو طالبات میوزک کورس میں شریک ہوگئے۔ آئندہ ایام کے دوران یہ تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر جائیگی۔ طائف یونیورسٹی نے میوزک کورس شروع کرنے کا اعلان کرکے پورے علاقے میں دھماکہ کردیا۔ پہلی بار کسی سرکاری ادارے نے اس قسم کے کورس کی شروعات کی ہے۔
 
 

شیئر: