Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تامل ناڈو:سانڈو ں کو قابو کرنے کا خطرناک کھیل، ’’جلی کٹو ‘‘کے دوران 2افراد ہلاک ،31زخمی

چنئی۔۔۔تامل ناڈو کے پڈو کوٹئی میں منعقد جلی کٹو میں سب سے زیادہ تعداد میں سانڈوں کو میدان میں اتارنے سے اس کا نام عالمی ریکارڈ میں درج ہوگیا۔ تامل ناڈو کے وزیر صحت وجیا بھاسکر کے تعاون سے ویرالیملائی میں سانڈوں کو قابو کرنیوالے اس کھیل میں 1354 سانڈ لائے گئے۔424افراد انہیں قابو کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ورلڈ کنگ ورلڈ ریکارڈ یونین کے نمائندے نے بتایا کہ حصہ لینے والے سانڈوں کی تعداد 1354تھی جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں دگنی تھی۔سانڈوں کو قابو کرنے کے کھیل کے دوران2افرادہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔وزیر اعلیٰ ای پلانی سامی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق تمام تفصیلات پر عمل کیا جارہا ہے۔واضح ہو کہ 2014ء میں سپریم کورٹ نے سانڈوں کے ساتھ سخت رویہ اور شائقین کی حفاظت کا حوالہ دیتے ہوئے جلی کٹو پر پابندی عائد کردی تھی ۔گزشتہ عشروں کے دوران سانڈوں کو قابو کرنے والے پروگراموں میں تقریباً200افراد کی موت ہوچکی ہے۔تامل ناڈو حکومت نے 2017ء میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے بعد آرڈیننس کے ذریعے پابندی ہٹانے کی راہ اپنائی تھی۔ سانڈوںکو قابو کرنے والے (بُل ٹیمرز) کو انعام کے طور پر الیکٹرانک اشیاء سے لیکر موٹر سائیکل اور کار تک دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:- -  - - -لکھنؤ: نہرو بھون میں کانگریسی رہنماؤں اور کارکنوں میں زبردست جوش و خروش

شیئر: