Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹیزن شپ بل کے تحت 31ہزار تارکین وطن مستفید ہونگے

نئی دہلی۔۔۔پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آنے والے 31ہزار تارکین وطن کوترمیم شدہ سٹیزن بل کے تحت فوراً امداد فراہم کی جائیگی ۔ مذکورہ ممالک سے آنے والے افراد طویل عرصے سے ہندوستان میں مقیم ہیں اور شہریت کے حصول کیلئے درخواست دے چکے ہیں ۔ اس بل کے تحت آسام میں بڑی تعداد میں آباد بنگلہ دیشی باشندوںکو ہندوستانی شہریت ملنے کا امکان ہے۔ 2011سے 8جنوری 2019تک 187بنگلہ دیشیوں کو طویل مدتی ویزا جاری کیا جاچکا ہے جبکہ  2011سے 9جنوری تک34 ہزار817تارکین کو طویل مدتی ویزا جارکیا گیا۔ جوائنٹ پیرا میٹری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے وہ تارکین جو طویل مدتی ویزے پر ہندوستان میں مقیم ہیں، ان کی تعداد 31 ہزار313ہے۔ان میں 25 ہزار447ہندو،5807سکھ،55عیسائی،2بودھ اور 2پارسی شامل ہیں۔ طویل مدتی ویزا حاصل کرنیوالے 15 ہزار107پاکستانی راجستھان،1560گجرات،1444مدھیہ پردیش 599مہاراشٹر،581دہلی،342چھتیس گڑھ اور 101اترپردیش میں سکونت پذیر ہیں۔جے پی سی رپورٹ کے مطابق محکمہ خفیہ نے کمیٹی کے سامنے بیان میں کہا کہ 3ممالک سے ہندوستان آنیوالے 31 ہزار313تارکین کو اس بل کے تحت فوائد حاصل ہونگے۔واضح ہو کہ سٹیزن ترمیمی بل کے تحت 31دسمبر 2014ء تک ہندوستان آکر بس جانے والے افراد کو 11سال کی بجائے 6سال تک ملک میں رہنے پر شہریت دی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -تامل ناڈو:سانڈو ں کو قابو کرنے کا خطرناک کھیل، ’’جلی کٹو ‘‘کے دوران 2افراد ہلاک ،31زخمی

شیئر: