Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں ایرانی اہداف پر اسرائیلی حملے،11ہلاک

 تل ابیب ...اسرائیل کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا 11افرادہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے بتایاکہ اس کارروائی کے دوران دمشق کے نواح میں ایرانی قدس فورس کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی اینٹی ایئرکرافٹ میزائل داغے جانے کے سبب شامی دفاعی نظام کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن قدس فورس کے خلاف ہے جو کہ ایرانی پاسدران انقلاب کا ایک یونٹ ہے۔اسرائیل نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم دمشق کے قریب حملوں کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب شام نے دعوی کیا ہے کہ فضائی دفاع نے جنوب میں اسرائیل کے ایک فضائی حملے کو پسپا کر دیا ۔برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ اسرائیلی راکٹ دمشق کے اطراف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

شیئر: