Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”سعودی ولی عہد چند ہفتوں میں پاکستان آئیں گے“

دوحہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ قطر کے دوران کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آیندہ چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کل تک جو ہم پرانگلیاں اٹھاتے تھے وہ آج پاکستان کی تعریف کررہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ قطر کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سب سے دوستی کا وژن کامیاب ہورہا ہے۔ سعودی عرب اور امارات کے بعد قطرسے بھی تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ 12 برس بعد قطر اور 30 برس بعد ریاض میں سڑکوں پرسرکاری طورپر پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان آ رہے ہیں۔ دورہ قطر سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سالانہ اربوں ڈالرکا گوشت، سبزیاں اورزرعی اجناس قطر کو برآمد کر سکتا ہے اس کے علاوہ زرعی شعبے میں انفراسٹرکچر سے متعلق بھی قطر کو اہم پیشکش کریں گے۔ پاکستان قطر کی غذائی ضروریات کے حوالے سے فوڈ سیکورٹی دینے کو تیار ہے۔ پاکستان سے بذریعہ سمندر 2 گھنٹے میں تازہ سبزیاں اور زرعی اجناس قطر پہنچ سکتی ہیں۔
 
 

شیئر: