Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی عدالتوں میں توسیع ، حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ

  اسلام آباد...فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کےلئے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق اسپیکر سر دار ایاز صادق سے رابطہ کیا ۔ رابطے میں حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کا وقت مانگا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ قائد حزب اختلاف فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملہ پر حکومتی کمیٹی سے ملاقات کےلئے تیار نہیں۔ اپوزیشن نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم سے کم کسی سے حکومتی عہدیدار سے فوجی عدالتوں کے معاملہ پر بات نہیں ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے بھی اس معاملہ پر صرف قیادت کے مابین مشاورت کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: