Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی،خورشید شاہ

اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نعیم الحق کے ٹوئٹ سے اسپیکر کا استحقاق مجروح ہوا۔اپوزیشن تحریک استحقاق لائےگی ۔جمعرات کو اپوزیشن رہنماوں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نعیم الحق نے اسپیکر، اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو دھمکیا ں دی ہیں ۔ نعیم الحق پارلیمنٹ کا حصہ نہیں۔ انکی اپنی حکومت میں کیا پوزیشن ہے نہیں معلوم۔خورشید شاہ نے کہاکہ 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا جیل میں ہے۔ انکی طبیعت ناساز ہے۔حکومت کو فوری نواز شریف کی صحت سے متعلق امور کو دیکھنا چاہے۔ نواز شریف کو فوری اسپتال منتقل کرنا چاہیے ۔ انہیںکچھ ہوا تو اسکی ذمہ دار حکومت ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ طے شدہ پروگرام کے تحت ایوان میں بحث ہونا تھی۔ اچانک اجلاس کو ملتوی کردینا آئندہ اجلاس کےلئے مسائل پیدا کرےگا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سالوں میں بجٹ پر پی ٹی آئی ہمارے ساتھ احتجاج میں ہوتی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ پر تحریک انصاف کا بطور اپوزیشن جماعت رویہ آپ اس وقت کی تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہاکہ گزشتہ روز اپوزیشن نے صرف اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تیسری مرتبہ بجٹ پیش ہوا ۔انہوںنے کہاکہ حکومت اگر صبر کا دامن چھوڑے گی تو وہ حکومت کے لئے بہتر نہیں ہوگا۔
 

شیئر: