Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جوانی پھر نہیں آنی “’2کے بعد 3

 پاکستان میںبھی فلموں کے سیکوئل بنانے کا رواج پروان چڑھ رہا ہے۔اب تک جہاں ”نامعلوم افراد“‘ کا سیکوئل سامنے آ چکا ہے، وہیں جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل بھی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہاتاہم اب پہلی بار کسی پاکستانی فلم کا دوسری مرتبہ سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔جی ہاں، رومانٹک کامیڈی فلم’ ’جوانی پھر نہیں آنی“ کی ٹیم سیریز کی تیسری فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف ہے۔ جس کا اعلان خود فلم کی ٹیم نے کیا۔”جوانی پھر نہیں آنی“ سیریز کے مرکزی اداکارہ ہمایوں سعید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا ۔ہمایوں سعید کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کے ساتھ فہد مصطفیٰ، واسع چوہدری اور ہدایت کار ندیم بیگ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ان دنوں’ ’جوانی پھر نہیں آنی 3‘ کی کہانی لکھی جا رہی ہے۔
 
 

شیئر: