Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کے صوبائی صدر کے خلاف تحقیقات شروع

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے امیر مقام کے خلاف تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جس میں ایف آئی اے ، پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی، خیبر پختون خوا ہائی وے اتھارٹی اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندے شامل ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ کمیٹی الپوری سے بشام روڈ کی تعمیر میں مبینہ خورد برد کی تحقیقات کرے گی۔ 4 رکنی کمیٹی سوالنامہ مرتب کر کے امیر مقام کو طلب کرے گی۔ ایف آئی اے کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امیر مقام اینڈ کمپنی نے فنڈز لئے اور الپوری سے بشام تک روڈ کا منصوبہ مکمل نہیں کیا۔
 
 

شیئر: