Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کو مذاکرات کی میز پر لا کر ذمہ داری پوری کی،فوجی ترجمان

  راولپنڈی... پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان اور امر یکہ مذاکرات میں سہولت کار تھا۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاکر اپنی ذمہ داری پوری کی۔ غیر ملکی میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ افغان طالبان پاکستان کوامن عمل سے نہیں نکال رہے۔اس عمل میں طالبان کے کئی گروپ اور اسٹیک ہولڈرزہیں۔ پاکستان نے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاکر اپنا ٹاسک پورا کیا ۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں افراتفریح نہیں پھیلنی چاہیے۔ افغانستان کے پاس دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کی صلاحیت نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ افغانستان سے جائے گا تو جنگ ختم کرنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرکے جائے گا۔ پاکستان ہمیشہ خطے کا اہم ملک ہے اور رہے گا۔ امر یکہ کے ساتھ ہماری ایف 16 کی ڈیل تھی جو ہماری ضرورت تھی۔ انہوںنے کہا کہ امریکہ سے پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ہر خودمختار ملک کی طرح پاکستان بھی قومی مفاد میں فیصلے کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشتون عوام کے مطالبات حقیقی ہیں ریاست ان کو حل کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔

شیئر: