Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

سنچورین:پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے چیئر مین احسان مانی کی منظور ی کے بعد جنوبی افریقہ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ فاسٹ بولر محمد عامر ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کے لئے بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ وقاص مقصود کو ڈراپ کر دیا گیا ۔سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین انضمام الحق نے جنوبی افریقہ میں ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعداسکواڈ کا انتخاب کیا تھا جسے بورڈ سربراہ احسان مانی کی منظوری کے لئے بھیجا گیا ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے اسکواڈ میں شامل وقاص مقصود کو ڈراپ کردیاگیاہے جنہیں کیریئر کے پہلے میچ میں صرف11گیندیں کرنے کا موقع مل سکا تھا ۔ انہیں محمد عامر کی جگہ دی گئی تھی اور محمد ایک مرتبہ پھر اپنی جگہ پر آگئے ہیں۔ خراب فارم کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے والے سینئر بولر محمد عامر جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سیریز کے تینوں فارمیٹس کے لئے منتخب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔ اسکواڈ کے باقی کھلاڑیوں میںکپتان سرفراز احمد ، بابر اعظم، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، آصف علی، حسن علی ، فہیم اشرف، عثمان شنواری، حسین طلعت، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاہین آفریدی اورعماد وسیم شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز یکم فروری، 3 اور 6 فروری کو ہوں گے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اورتجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: