Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹازندہ ہونے کی امید میں 38دن تک قبر کے پاس کھڑا رہا

نیلور۔۔۔آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں ایک شخص اپنے بیٹے کی قبر کے پاس 38دنوں تک اس امید میں کھڑا رہا کہ شاید دوبارہ بیٹا زندہ ہوکر اٹھ جائے۔ جھاڑ پھونک کرنیوالوں نے بیٹے کو زندہ کرنے کا جھانسہ دیکر رامو سے 7لاکھ روپے اینٹھ لئے۔مقامی پولیس اہلکاروں کوجب اس واقعہ کا علم ہوا تو وہ قبرستان پہنچے اوربات چیت کرکے رامو کو گھر لے آئے ۔پولیس کے مطابق جھاڑ پھونک کرنے والوں نے رامو سے کہا تھا کہ بیٹے کی قبر پر 41دنوں تک پہرا دیتا رہے ۔ایس پی سری رام بابو نے کہا کہ تانترک کیخلاف رپورٹ درج کرانےسے رامو نے انکار کردیا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -دہلی میں موسم سرد اور دھند

شیئر: