Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف غنڈہ گردی پر اتر آئی، بلاول

لاہور...پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مخالفین کے خلاف غنڈہ گردی پر اتر آئی۔نااہل حکمران ناکامیوں کی پردہ پوشی کی خاطر حز ب اختلاف کوروندنا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے قمرزمان کائرہ کے رشتہ داروں کی زمینوں پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی قبضہ ختم اورذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ یہ کیسی تبدیلی ہے، حزبِ اختلاف کے کسی رہنما کا رشتہ دار ہونا بھی جرم ہوگیا۔ اقتدار کے بھوکے ٹولے کو کھلی چھوٹ دے کراداروں نے کردار پرسوالیہ نشان لگوادیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سمجھتے ہیں جس دن وہ جھوٹ نہ بولیں اس دن حکومت گر جائے گی۔ عوام جھوٹے وعدوں اوردعووں کی بھول بھلیوں میں گ±م ہونے والے نہیں۔عیاری و مکاری سے اقتدارمیں آنا ممکن لیکن نظریئے اور و ژن کے بغیرقوم کو بلندی کی طرف لے جانا ناممکن ہے۔

شیئر: