Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تندوری تکہ بچوں بڑوں سب کی پسند

اجزاء:
گوشت کی بوٹیاں۔ ایک کلو
پیاز۔ آدھا کلو
تیل ۔حسبِ ضرورت
دہی۔ آدھا کلو
کچا پپیتا ۔آدھا کلو
لہسن ادرک کا پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ
زیرہ۔ دو کھانے کے چمچ
تِل۔ دو کھانے کے چمچ
خشخاش۔ دو کھانے کے چمچ
چنے۔ دو سو گرام (بُھنے اور پسے ہوئے)
نمک۔ حسبِ ضرورت
ترکیب:پیاز اور تمام مصالحوں کو تھوڑے تیل میں تَل کر نکال لیں اور پپیتے کے ساتھ سِل پر پیس لیں۔اس مرکب میں چنے، پسی ہوئی ادرک لہسن، نمک اور دہی ملا کر خوب اچھی طرح گوندھ لیں۔یہ مرکب گوشت کی بوٹیوں پر اچھی طرح ملیں اور انہیں کم ازکم تین گھنٹے اسی حالت میں پڑا رہنے دیں۔انہیں کسی تھالی میں پھیلا کر اوون، بھٹی یا تندور میں رکھیں اور کوئی تھال اس کے اوپر رکھ دیں۔کچھ دیر بعد اس برتن کو اُٹھا کر تکوں کی حالت کا اندازہ لگائیے۔اگر سُرخی آگئی ہوتو تندور سے نکال لیجئے اور گرم گرم روٹی یا پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔
 

شیئر: