Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجین : 2کاروں میں خوفناک تصادم، 12 افراد ہلاک

اجین- -  - مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے بھیروگڑھ تھانہ علاقے میں 2کاروں کےمابین خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔اطلاع کے مطابق ایک کار میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس جارہے تھے۔ اس حادثے میں اجین کے رہنے والے 12 افراد کی موت ہوگئی جن میں5افراد ایک ہی خاندان کے شامل ہیں۔یہ حادثہ اجین سے تقریباً10 کلومیٹر دور انہیل شاہراہ پر پیش آیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کارروائی کرتے ہوئے لاشیں گاڑیوں سے باہر نکال کر قبضے میں لے لیں اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا ۔ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -پسماندہ طبقات آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت کو ہتھیار بنالیں، اویسی

شیئر: