Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپٹی کمشنرکی رہائش اور دیگر مقامات پرچھاپے،کروڑوں روپے ضبط

جے پور۔۔۔۔راجستھان کے جے پور میں محکمہ نارکوٹکس کے ڈپٹی کمشنر سہی رام مینا کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔مینا نے گڈ اینڈ سروسز ٹیکس( جی ایس ٹی) پر ’’نیڈ آف ٹیکس ریفارمس ان انڈیا‘‘کے نام سے کتاب تحریر کی تھی۔ یہ کتاب آن لائن فروخت کی جارہی ہے۔ اے سی بی نے مینا کی رہائش ،آفس اور دیگر ٹھکانوں پر چھاپہ مارکر2کروڑ 30لاکھ روپے نقد برآمد کئے۔علاوہ ازیں اہلیہ، بیٹا منیش اور بہو وجے لکشمی کے نام سے 106پلاٹس اور 25دکانیں ، پٹرول اسٹیشن اور فلیٹ سمیت 300کروڑ روپے کی جائداد کے دستاویزات ضبط کئے۔مینا کے بارے میں معلوم ہوا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں وہ بی جے پی اور کانگریس سے ٹکٹ حاصل کرنے کے آرزومند تھے۔ انہوں پارٹیوں کے سربراہوں کو خطوط ارسال کرکے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا پارٹی کی پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے۔چھاپے کے دوران پولیس کو ایسے خطوط بھی ہاتھ لگے جس میں انہوں نے خود کو آر ایس ایس کا کٹر حامی قراردیا۔دوسراخط شاید انہوں نے کانگریس پارٹی کو تحریر کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ وہ سیکولرازم میں یقین رکھتے ہیں۔مینا ،چھابڑا اور گنگا پور سٹی اسمبلی سیٹ سے ودھان سبھا الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکنان کی یہ کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔اے سی بی کے افسران نے مینا کو حراست میں لیا تو اس نے طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی جسم ڈھیلا چھوڑ دیا اور بیمار پڑگیا۔اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے صحتمند قراردیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -اجین : 2کاروں میں خوفناک تصادم، 12 افراد ہلاک

شیئر: