Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجودھیاتنازع: تحویل میں لی گئی اراضی واپس کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نئی دہلی۔۔۔۔2019ء کے عام انتخابات سے قبل اجودھیا کا تنازع بابری مسجد اور رام مندر کے مسئلے پر مرکزکی مودی حکومت نے بڑا قدم اٹھایا۔مرکز نے سپریم کورٹ میں ’’زمین واپسی ‘‘کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ متنازعہ اراضی کو چھوڑ کر اس کے آس پاس کی باقی زمینیں مالکان کے حوالے کی جائیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت نے 1991میں 2اعشاریہ 77ایکڑ رام جنم بھومی،بابری مسجد متنازعہ مقام کے قریب کی زمین تحویل میں لے لی تھی۔سپریم کورٹ نے اسمعیل فاروقی معاملہ میں کہاتھا کہ حکومت دیوانی مقدمہ پر الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد غیرمتنازعہ 67ایکڑ زمین واپس کرنے پر غورکرسکتی ہے ۔سپریم کورٹ نے اس معاملہ کی سماعت کے لیے کوئی تاریخ مقررنہیں کی ۔ ذرائع نے سپریم کورٹ کی رجسٹر ی کے حوالہ سے اس معاملہ کی سماعت آئندہ  2ہفتے بعد ہونے کا امکان ظاہر کیاہے۔ اگر سپریم کورٹ مودی حکومت کے مطالبے کو تسلیم کرلے گی تو مندر کی تعمیرکیلئے راہیں ہموار ہوجائیں گی۔
مزید پڑھیں:-  - - - - -منہ میں غبارہ پھٹنے سے 8سالہ بچے کی موت

شیئر: