ہم سیٹلائٹ ٹیکنالوجی پر کام کرتے رہیں گے، ایران
تہران۔۔۔ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی میزائل صلاحیت پر کوئی مذاکرات قابل قبول نہیں ہیں۔حاتمی نے اپنے بیان میں یورپی ممالک اور امریکا کی جانب سے تہران کے پاس موجود میزائل ٹیکنالوجی پر روک لگانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ادھر ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا کہ ایران کا میزائل کی پہنچ بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ مغربی ممالک کے دباو¿ کے باوجود مصنوعی سیاروں کی ٹیکنالوجی پر کام جاری رکھے گا۔ ایران کو سائنسی یا آپریشنل قیود کا سامنا نہیں تاہم اپنے دفاعی نظریے پر اعتماد کرتے ہوئے وہ موجودہ میزائلوں کے ہدف کے نشانہ بنانے کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر مسلسل کام کرتا رہے گا۔