Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی وزیراعظم رامی حمد اللہ کابینہ سمیت مستعفی

غزہ ۔۔۔ فلسطینی وزیراعظم رامی حمد اللہ اور ان کی قیادت میں قومی اتحاد کی حکومت نے صدر محمود عباس کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ کابینہ نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں اپنے ہفتہ وار اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی۔صدر محمود عباس نے رامی حمداللہ کی حکومت کے مستعفی ہونے پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن دو روز قبل ان کی جماعت فتح نے اپنے اجلاس میں یہ سفارش کی تھی حکومت کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔فتح کی سیاسی حریف حماس کے ایک عہدے دار نے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور اسے فلسطینی سیاست سے خارج کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔رامی الحمد اللہ کوئی معروف سیاست دان نہیں تھے۔ وہ ایک ماہر تعلیم تھے اور ان کی قیادت میں 2014ء میں قومی اتحاد کی حکومت تشکیل پائی تھی اور اس نے غزہ کی پٹی کی حکمراں سے مصالحت کے لیے کوششیں کی تھیں۔
 

شیئر: