Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز اور مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈولز کا اعلان

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ویمنزاور مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈولز کا اعلان کردیا۔ 2020ء کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 21 فروری سے ہوگا اور یہ 8 مارچ 2020ءتک جاری رہے گا جبکہ مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا ۔پاکستانی ٹیمیں اپنے ابتدائی میچ ویسٹ انڈیز اور میزبان آسٹریلیا کے خلاف کھیلیں گی۔خواتین کے میگا ایونٹ میںایونٹ میں10 ٹیمیں شرکت کریں گی اور میزبان آسٹریلیا کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ورلڈ کپ کے 23 میچز آسٹریلیا کے 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے جس کے لئے ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں آسٹریلیا، ہند، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ بی میں پاکستان، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز ، انگلینڈ اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہو گی۔پاکستانی ٹیم پہلا میچ 26 فروری کو ویسٹ انڈیز سے کھیلے گی ۔ 28 فروری کو انگلینڈ، 29 فروری اور یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ دونوں سیمی فائنلز 5 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراونڈ جبکہ فائنل 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میلبورن میں ہوگا۔ دوسری جانب مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا اور یہ 15 نومبر تک جاری رہے گا جس کے دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ میں کوالیفائرز سمیت 16 ٹیمیں 45 میچز کھیلیں گی۔ میچ7 شہروں سڈنی، میلبورن، ایڈیلیڈ، پرتھ، ہوبارٹ، برزبن اور جیولانگ میں کھیلے جائیں گے۔18اکتوبر سے شروع ہونے والے ابتدائی مرحلے میںسری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ 6 کوالیفائرزٹیمیں شرکت کریں گی۔ ان میں سے 4 ٹیمیں سپر 12 راونڈکیلئے کوالیفائی کریں گی۔ 24 اکتوبر کو سپر 12 مرحلہ شروع ہوگا جس کاپہلا میچ میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔سپر 12 مرحلے میں ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور 2 کوالیفائر زشامل ہوں گے جبکہ گروپ بی میں ہند، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، افغانستان اور 2 کوالیفائر ہوں گے۔ دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم 25 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کے ساتھ اپنا پہلا میچ کھیلنے کے بعد 29 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیم سے دوسرا میچ کھیلے گی۔31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا، 3 نومبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھا جبکہ 6 نومبر کو کوالیفائر ٹیم سے سپر 12 راونڈ مرحلے کا آخری میچ کھیلے گی۔پہلا سیمی فائنل 11 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراونڈ میں جبکہ دوسرا سیمی فائنل 12 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا فائنل 15 نومبر 2020 ءکو میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: