Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے میں 10ویں اور 12ویں کلاس پاس کیلئے ملازمتوں کی بھرمار،جلد درخواستیں جمع کرائیں

نئی دہلی۔۔۔سرکاری ملازمت کی تلاش میں سرگرداں رہنے والے افراد کیلئے محکمہ ریل میں بڑی تعداد میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔مشرقی سینٹرل ریلوے نے تربیتی عہدوں کیلئے اسامیاں مہیا کی ہیں۔ درخواستیں 1561عہدوں کیلئے وصول کی جارہی ہیں۔12ویں کلاس پاس افراد اِن عہدوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ حال ہی میں ریلوے بھرتی بورڈRailway Recruitment Board, RRBنے جونیئر انجینیئر ، ڈپومٹیریل سپرنٹنڈنٹ،گیس اور لوہے کا کام کرنے والوں کے علاوہ دیگر اسامیوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
٭ ٭ریلوے بھرتی بورڈ 2019ء :
٭عہدوں کے نام:         جونیئر انجینیئر،ڈپو مٹیریل سپرنٹنڈنٹ، گیس اورمعاون معدنیات۔
*لیاقت:              بی ٹیک، بی ای، ڈپلومہ، پی جی ڈپلومہ، بی ایس سی ، بی سی اے۔
*کل آسامی:       13487۔
*تنخواہ             35400روپے۔
*درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری 2019۔
٭مشرقی ریلوے میں بھرتی
*عہدے کا نام :             اپرنٹس۔
*لیاقت:         12ویں پاس آئی ٹی آئی۔
*کل آسامی:        1561۔
*درخواست جمع کرنے کی تاریخ:9فروری 2019۔
٭جنوبی ریلوےمیں بھرتی۔
*عہدے کا نام :             اپرنٹس۔
*کل اسامی               1092۔
*لیاقت:                   10ویں کلاس پاس اور آئی ٹی آئی۔
*درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ31جنوری 2019۔
٭شمالی ریلوے  میں بھرتی
عہدے کا نام:             انجینیئر، ٹیکنیشین، کلرک
*ملازمت کا مقام :         نئی دہلی۔
*کل اسامیاں              52۔
*لیاقت:                 گریجویٹ۔
 
مزید پڑھیں:- - - - -اسپائس جیٹ کے سی ایم ڈی سمیت 7کیخلاف مقدمہ درج

شیئر: