Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران جوہری ہتھیار تیار کررہاہے؟

واشنگٹن...امریکی انٹیلی جنس کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں ملے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ چین اور روس کی جانب سے سائبر حملوں کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ یہ دونوں ممالک 2020 کے امریکی انتخاب کو متاثر کر سکتے ہیں۔ سینیٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں ایران کے بارے میں کہا گیا کہ اندازہ یہی ہے ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے سلسلے میں فی الوقت کام نہیں کر رہا تاہم ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام جو کہ خطے میں سب سے بڑا ہے مشرقِ وسطی کے ممالک کے لئے مسلسل خطرہ ہے۔ ایران کی جانب سے خلا میں مشن بھیجنے کے پروگرام سے بھی اس کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے پروگرام کی ٹائم لائن مختصر ہو گئی کیونکہ ا سپیس لانچ وہیکل اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل میں ایک جیسی ٹیکنالوجی ہی استعمال ہوتی ہے۔امریکی رپورٹ میں ایران پر کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے تحت اس پر عائد ذمہ داریاں پورا نہ کرنے کا الزام بھی لگایا گیا اور کہا کہ یہ خدشات موجود ہیں کہ ایران جارحانہ مقاصد کے تحت کیمیائی مواد تیار کر رہا ہے۔

شیئر: