Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکن پیٹیز بنائیں گھر پر

اجزاء۔
چکن ۔تین سو گرام
پسی لال مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ
نمک ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سرکہ ۔ایک کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
اجوائن ۔آدھا چائے کا چمچ
ٹیسٹ اِن ہینسر۔ ایک پیکٹ
تیل ۔ایک کھانے کا چمچ
پیاز۔ ایک عدد
ہری مرچ ۔دو عدد
کارن فلور۔ ایک چائے کا چمچ 
پانی۔ حسبِ ضرورت
پف پیسٹری۔ آدھا کلو 
انڈا۔ایک عدد
ترکیب:پہلے چکن میں پسی لال مرچ، کالی مرچ، نمک، سِرکہ، لہسن کا پیسٹ ،اجوائن اور اِن ہینسر لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب اسے گرل پر پندرہ منٹ تک پکائیں اور پھر ریشے کرلیں۔اس کے بعد الگ پین میں تیل گرم کرکے پیاز کو سوتے کریں۔پھر اس میں چکن ، ہری مرچ اور کارن فلور تھوڑے سے پانی میں گھول کر شامل کریں۔اب پف پیسٹری کو بیل کر پیسٹری کٹر سے کٹ لگائیں اور اس پر چکن کی فلنگ رکھ کر ریپڈ کرلیں۔اس کے بعد برش سے پھینٹا ہوا انڈا لگا کر اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ بیک کرلیں۔چکن باربی کیو پیٹیز سرو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شیئر: