Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس اور چین آرمز کنٹرول معاہدے میں مزید شفافیت لائیں ، امریکہ

واشنگٹن۔۔۔امریکہ نے روس اور چین پر آرمز کنٹرول معاہدے سے دستبرداری کی امریکی دھمکیوں کے باوجود جوہری منصوبوں سے مکمل طور پر آگاہ نہیں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی نائب سیکریٹری برائے آرمز کنٹرول اور بین الاقوامی سیکیورٹی تھامسن نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم استعمال کے معاہدے میں شفافیت قائم کرنے کی کوششوں کے غیریکساں نتائج تھے۔اس سے قبل رپورٹنگ کے طریقۂ کار پر اتفاق کیا تھا ۔ ایک طرف امریکہ کی رپورٹ اور دوسری جانب روس اور چین کی رپورٹ کے درمیان خلا بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ شفافیت کو کیسے بڑھا سکتے ہیں تاکہ دیگر ممالک کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے مطابقت کے لیے اقدامات کا پھر یقین دلایا جاسکے۔سینیئر امریکی عہدیدار نے یہ بیان جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق بیجنگ میں جاری مذاکرات کے دوران دیا۔

شیئر: