Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوائی جہاز سے جاکر مختلف ریاستوں میں چوریاں کرنیوالا گروہ؟

میرٹھ۔۔۔حیدرآباد کی خصوصی آپریشن ٹیم ( ایس او ٹی) اور یوپی ایس ٹی ایف نے ہاپوڑ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی چور گروہ کو گرفتار کرلیا۔ چوری کی واردات کرنے کیلئے گروہ کے افرادہوائی جہازسے ملک کی مختلف ریاستوں میں جاتے تھے۔ایس ٹی ایف نے دعویٰ کیا کہ اس گروہ نے مختلف ریاستوں میں تقریباً400چوری کی وارداتیں انجام دیں۔ایس ٹی ایف میرٹھ برانچ کے سی او برجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ملزمان کے نام شہنواز ،ندیم اورعمران ہیں۔ ان لوگوں نے تلنگانہ، آندھرا پردیش ، گجرات ، مہاراشٹر ، اتر پردیش وغیرہ ریاستوں میں سیکڑوں چوری اور ڈاکہ زنی کا اعتراف کیا۔میرٹھ، غازی آباد، ہاپوڑ ، بلند شہر کی رہنے والی چند خواتین اور مرد بھی اس گروہ میں شامل ہیں۔سی او نے بتایا کہ ملزم عمران ہاپوڑ میں سونا پگھلانے کا دھنداکرتا ہے۔ اس سے وہاں کے بعض سونے کے تاجر بھی رابطے میں ہیں جنہیں وہ طلائی زیورات فروحت کرتا تھا۔
 مزید پڑھیں:- - - -  - -دہلی:صفدر گنج اسپتال میں مریضوں کیلئے ای رکشہ کی سہولت

شیئر: