Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پسند کی شادی کرنیوالوں کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز

بیکانیر۔۔۔راجستھان میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑوں کو رہنے کیلئے محفوظ جگہ فراہم کی جائیگی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنر ل آف پولیس ( اے ڈی جی پی )جنگا شری نواس راؤ نے یہ اطلاع دی۔رجستھان پولیس ایسے تمام جوڑوں کو فوری مددکیلئے ہیلپ لائن کا آغاز کریگی۔ اگر کوئی جوڑا ہیلپ لائن پر فون کرکے اپنی جان خطرے میں ہونے کی بات بتائے تواسے فوراً سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ عدالت کے حکم کا احترام کرتے ہوئے پولیس ہیڈ کوارٹر نے ریاست کے تمام اضلاع کو ہیلپ لائن شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی۔راجستھان ہائیکورٹ کے حکم کی تعمیل کرنے کیلئے اے ڈی جی پی راؤ نے ایسے جوڑوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تفصیلی مسودہ تیار کیا۔ ایسے جوڑے جنہیں پسند کی شادی کا فیصلہ کرنے پر اہل خانہ یا عزیز و اقارب کی جانب سے جان کو خطرہ لاحق ہو، انہیں پولیس کے اس اقدام سے بڑی راحت ملے گی۔ذرائع کے مطابق ڈی جی پی کپل گرگ نے پسند کی شادی کرنیوالے جوڑوں کیلئے شیلٹر ہوم قائم کرنے مشورہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -شاطر کارچور گروہ گرفتار،13لگژری گاڑیاں برآمد

شیئر: