Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ سعد اور سلمان رفیق جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

لاہور:  نیب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو 16 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب لاہور کے ہاتھوں گرفتار خواجہ برادران کا ایک ہفتے کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں لایا گیا۔
عدالت میں امد کے موقع پر ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر جمع تھے اور اپنے رہنما کے حق میں نعرے لگا رہے تھے تاہم پولیس کی جانب سے اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی، اس دوران نیب نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کے مزید 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے 16 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

شیئر: