Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان

ریاض۔۔۔ محکمہ موسمیات نے ریاض کے رہائشیوں کو موسلادھار بارش کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ ریاض اور اطراف کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ آج اتوار کو بھی موسلادھار بارش  کا امکان ہے۔ محکمہ نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے وقت پرخطر مقامات سے دور رہیں ۔ وادیوں ، ڈھلانوں ، نشیبی علاقوں اور سیلابی پانی کی گزر گاہوں کے قریب بھی نہ جائیں۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے مشرقی ریجن کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دمام ، ظہران اور الاحساءمیں گرد و غبار کے طوفان کا بھی امکان ہے۔ 

شیئر: