Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی چالان نہ کریں، محکمہ ٹریفک کا اہلکاروں کو انتباہ

ریاض۔۔۔محکمہ ٹریفک نے گراﺅنڈمیں موجود اہلکاروں کو جرمانے درج کرنے میں احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین میں غیر درج شدہ خلاف ورزیوں پر جرمانوں کا اندراج نہ کریں۔ محکمہ نے یہ ہدایت شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی شکایت پر کی ہے جس میں کہا گیا کہ گراﺅنڈ میں موجود ٹریفک اہلکار جرمانے درج کرنے میں ضوابط کی پاسداری نہیں کرتے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک نے گراﺅنڈ میں کام کرنے والے تمام اہلکاروں سے کہا ہے کہ ایسی کسی بھی خلاف ورزی پر جرمانے درج نہ کئے جائیں جنہیں ٹریفک قوانین میں خلاف ورزی کے طور پر شامل نہ کیا گیا ہو۔محکمہ ٹریفک نے اس کی مثال دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بعض بڑی گاڑیوں اور جیپوں میں پچھلے دروازے کے ساتھ جنگلا لگا ہوا ہے جبکہ بعض میں جنگلا لگانے کی گنجائش ہے۔یہ جنگلا خلاف ورزیوں میں شامل نہیں مگر بعض ٹریفک اہلکار اس پر بھی جرمانہ درج کرتے ہیں۔ ٹریفک اہلکار صرف ان خلاف ورزیوں پر جرمانے کیا کریں جو خلاف ورزیاں قانون میں درج اور واضح ہیں۔ اس ضمن میں اپنی طرف سے اجتہاد نہ کریں۔ محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ایسی خلاف ورزیاں جن کا اندراج نہیں اس پر کئے جانے والے جرمانے غیر معتبر ہوتے ہیں۔ محکمہ میں ان کا اندراج نہیں ہوتا۔ علاوہ ازیں ایسی کسی بھی خلاف ورزی کا اندراج نہیں ہوتا جس پر اہلکار اور ڈرائیور کے درمیان اختلاف واقع ہو۔ محکمہ نے گراﺅنڈ میں تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جرمانوں کا اندراج کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں اور صرف درج شدہ خلاف ورزیاں پکڑیں۔
 

شیئر: