Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2“ کا ٹریلر

ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ کامیڈی فلم ’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔کر س ریناﺅڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی پالتو جانوروں کی زندگی پر مبنی پر ہے جو اتنے بہادر ہیں کہ بڑے بڑے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں اور لاڈلے اتنے ہیں کہ اپنے مالکان سے مختلف انداز میں نخرے بھی اٹھواتے ہیں۔مزے مزے کے نت نئے کھانوں کی شوقین مانو ہو یا شرارتی ننھا کتا ، نٹ کھٹ ننھے خرگوش ہوں یا غصیلی چڑیا سب مل کر ایک ساتھ رہتے ہیں اور مالکان کی غیر موجودگی میں خوب تفریح کرتے اور کھیلتے بھی ہیں۔پالتو جانوروں کی زندگی کے انوکھے پہلوﺅں کی عکاسی کرتی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈاداکار کیون ہارٹ، البرٹ بروکس، ہنی بال برس، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔یہ تھری ڈی کمپیوٹر اینی میٹیڈ فلم 7جون کو سینمامیں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: