Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: سیمانچل ایکسپریس کی11بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،9افراد ہلاک

پٹنہ۔۔۔بہار کے ضلع حاجی پور بچھواڑا ریلوے سیکشن کے درمیان سہدوئی اسٹیشن کے قریب اتوار کی صبح بڑا ٹرین حادثہ پیش آیاجس میں آنند ویہا ،رادھیکاپور سیمانچل ایکسپریس کی 11بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔اس حادثے میں9مسافر ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ ریلوے افسران نے بتایا کہ ممکن ہے یہ حادثہ ریلوے لائن ٹوٹنے کے باعث پیش آیا ہو۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرین کی بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں۔سونپور ڈویژن سے موصولہ اطلاع کے مطابق جوگبانی سے نئی دہلی کے آنند ویہار ٹرمینل جانیوالی سیمانچل ایکسپریس کی بو گیاںصبح تقریباً4بجے سہدوئی بزگر کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔ 3سلیپر، ایک اے سی، بی3کوچ سمیت11بوگیاں تباہ ہوگئیں ۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں کہرام اور چیخ و پکار مچ گئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور راحت رسانی کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالنے کی کارروائیاں شروع کردیں۔ایسٹ سینٹرل ریلوے ( ای سی آر ) کے جنرل منیجر ایل سی ترویدی نے بتایا کہ حادثے میں9افرا د ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( پی آر ریلوے)اسمتا وتس شرما نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکالنے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانے پر ہے۔ این ڈی آر ایف کی 2ٹیمیں کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ریلوے میڈیکل ایمبولینس اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال پہنچانے پر مامور ہیں ۔محکمہ ریلوے نے حادثے میں مرنیوالوں کے لواحقین کیلئے فی کس 5لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 50ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا،علاوہ ازیں علاج کے تمام اخراجات محکمہ برداشت کریگا۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریل حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے ریلوے افسران کو ہدایت دی کہ وہ حادثے کی متاثریں اور زخمیوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

حادثے سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن:

محکمہ ریلوے کی جانب سے حادثہ سے متعلق معلومات حاصل کرنیوالوں کیلئے مختلف نمبرز جاری کئے:

سونپور۔۔۔06158221645

حاجی پور۔۔۔06224272230

برونی۔۔۔۔0627923222

پٹنہ۔۔۔۔06122202290, 06122202291, 06122202292, 06122213234.

مزید پڑھیں:- - -  - -سماج وادی اور بی ایس پی میں نشستوں کی تقسیم کا فارمولہ طے

شیئر: