Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمزہ شہباز لندن چلے گئے

لاہور... پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سینئر لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف لندن روانہ ہو گئے ۔ حمزہ شہباز لندن میں خاندانی امور نمٹانے کے علاوہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ خاندانی امور کے سلسلے میں لندن جارہا ہوں۔حمزہ شہبازغیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز پر نیب کیس ہے ا نہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔ بعد ازاں عدالت کے حکم پر ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالا گیا۔

شیئر: