Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین سے مزید3 معاہدے کرلئے ،خسرو بختیار

خان پور... وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیارنے کہا ہے کہ ملک کا ڈھانچہ گزشتہ حکومتیں کھوکھلا کرگئیں۔ خان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے چین سے مزید 3 معاہدے کئے ہیں۔صنعتی ترقی ، زرعی تعاون اور سماجی معاشرتی ترقی کے معاہدے اس میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پرپل اورسڑکیں اسی سال مکمل ہوں گی۔ترقی اورخوشحالی آئندہ 2 سالوں میں واضح ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شمالی جنوبی سڑکوں کووسعت دی جائےگی۔رحیم یار خان میں پاورپراجیکٹ اور پانی کے ذخائربنائیں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کے لئے تعداد پوری کررہے ہیں۔ صوبہ جنوبی پنجاب صوبہ کا سیکرٹریٹ جون سے قبل بنائیں گے۔
 

شیئر: