Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف سے نہ ڈریں

  اسلام آباد ... مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی حکومت کے عوام پر مظالم پر بھی کچھ ٹوئٹ کریں۔ جب ملکی معاملات ہوں تو تکبر اور ذاتی انّا کو پسِ پشت ڈال دینا چاہئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی قرضہ26ارب اور غیر ملکی قرضہ 1001رب تک پہنچ گیا ۔کدھر ہے معاشی پالیسی اور معاشی وژن۔ انہوں نے کہاکہ صورتحال ٹوئٹ کر کے ٹھیک نہیں ہو گی ۔اس پر قابو پانا آپ اور آپ کی حکومت کے بس کی بات نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمان میں معاشی بحران کو ختم کرنے کا مشورہ لینے پر شرمندگی ہوتی ہے تو اسحاق ڈار، شاہد خاقان، احسن اقبال ، اور مفتاح اسماعیل کو بلا لیں۔آل پارٹی کانفرنس بلا لیں،ہم آپ کی مدد کریں گے ۔پارلیمان کا اجلاس بلا لیں۔شہباز شریف سے نہ ڈریں۔آپ کی حکومت کی نااہلی اور نا تجربہ کاری سے عوام مشکلات ، نا امیدی اور مایوسی کا شکار ہے۔

شیئر: