Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا اور مملکت کے درمیان ویزہ معاہدہ

ریاض ۔۔۔ سعودی عرب اور جنوبی کوریا ایک دوسرے کے شہریوں کو 90ڈالر فیس لیکر 5برس تک کیلئے ملٹی پل وزٹ ویزے جاری کریں گے۔ 337ریال فیس دیکر سعودی شہری جنوبی کوریا اور جنوبی کوریا کے شہری سعودی عرب کا ویزہ حاصل کرسکیںگے۔ 5سال تک متعدد بار آجاسکیں گے۔ ہر سفر میں 90دن سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی عرب نے 2016ءکے اختتام پر وزٹ ویزہ فیس میں اضافہ کیا تھا۔ 200کے بجائے 2ہزار ریال کردیئے تھے ا ور 6ماہ تک کیلئے ملٹی پل ویزے کی فیس 3ہزار ریال کردی تھی جبکہ اس سے قبل 500ریال لی جارہی تھی۔
 

شیئر: