Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا میکسیکو کی سرحد پر مزید 2000 فوجی بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن۔۔۔ امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر مزید2 ہزار فوجی بھیجے گا۔جس کے بعد امریکہ کی جنوبی سرحد پر تعینات فوجیوں کی کل تعداد 4300 ہو جائے گی۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ اضافی فوجی میکسیکو کی سرحد پر بارڈر پیٹرول اہلکاروں کی مدد کے ساتھ ساتھ سرحدی نگرانی اور خاردار تار لگانے کے عمل میں مدد کریں گے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کانگرس سے امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر بنائی جانےوالی دیوار کے لیے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے غیرقانونی تارکین وطن کی امریکہ آمد روکنے میں مدد ملے گی۔صدر ٹرمپ کا کانگرس کے ایوانِ زیریں سے، جس میں ان کی مخالف ڈیموکریٹ جماعت کی اکثریت ہے، اصرار ہے کہ امریکی بجٹ میں سرحدی دیوار کی تعمیرکےلئے فنڈز شامل کئے جائیں۔ اسی وجہ سے حال ہی میں امریکہ کو تاریخ کے سب سے طویل حکومتی بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
 

شیئر: