Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چندرا بابو لوک سبھا انتخابات کے بعد این ڈی اے میں واپس آجائینگے، امیت شاہ

    حیدرآباد-- - -بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے کہا  کہ 2019کے انتخابات کے بعد تلگودیشم سربراہ این چندرابابونائیڈو این ڈی اے میں واپس آجائیں گے۔  شاہ نے اے پی کے وجیانگرم ضلع میں پارٹی کے بوتھ کی سطح کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نائیڈو کا این ڈی اے میں استقبال نہیں کیاجائے گابلکہ ان کے لئے این ڈی اے کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نائیڈو  ہمیشہ پارٹیاں  بدلتے رہے ہیں۔  اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کانگریس سے کیا تھا جب وہ برسراقتدار تھی تاہم جب کانگریس کو شکست ہوئی تو انہوں نے این ٹی راماراؤکی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔نائیڈو نے بغیر کسی سیاسی سہارے کے 10 سال گزارے تاہم جب انہوں نے یہ محسوس کیا کہ مودی کے بغیر وہ ریاست میں دوبارہ برسراقتدار نہیں آسکتے تو انہوں نے این ڈی اے میں شمولیت اختیار کرلی جس کی کبھی انہوں نے مخالفت بھی کی تھی۔انہوں نے واضح کیاکہ این ڈی اے نے آندھراپردیش تنظیم نو قانون میں کئے گئے 14وعدوں میں سے 10کو پورا کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ بی جے پی حکومت نے اے پی کے لئے بہت کچھ کیا ہے تاہم نائیڈو ہنوز یہ جھوٹی باتیں پھیلارہے ہیں کہ مودی نے آندھرا کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔۔امیت شاہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انتخابات کے بعدمودی حکومت دوبارہ برسراقتدار آئے گی۔  بیٹے کو وزیراعلی بنانے کی کوشش سے لوگ برہم ہیں تو انہوںنے عوام سے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی ، اسی لئے انہوںنے سارے الزامات بی جے پی پر عائدکرتے ہوئے بی جے پی سے دوری اختیار کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -چٹ فنڈ کیا ہے؟اور کیوں برپا ہے مغربی بنگال میں ہنگامہ ؟

شیئر: