Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عثمان قادر آسٹریلیا میں تیز موٹر سائیکل چلاتے پکڑے گئے

 
پرتھ:پاکستان نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان قادر پرتھ میں100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پکڑے گئے اور تیز رفتاری پر ان کا چالان کردیا گیا۔ پاکستان کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر مشرقی پرتھ کے اس علاقے میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلا رہے تھے جہاں حد رفتار 50 کلومیٹر ہے ۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کی چیف ایگزیکٹو کرسٹینا میتھیوز کا کہنا ہے عثمان قادر کی جانب سے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی مایوس کن ہے، کرکٹرز یا کوئی بھی کھلاڑی نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہوتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی اور اسٹاف ڈرائیونگ یا رائیڈنگ کرتے ہوئے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔عثمان قادر نے پرتھ اسکورچرز کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے 7میچز میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: