Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزادی کشمیریوں کا حق ہے ،چینی سفیر

ایبٹ آباد...پاکستان میں متعین چینی سفیرژاوجنگ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا ہے کہ چین کشمیری عوام کی جدوجہدآزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں آزادی کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے ۔ چینی سفیر نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا ۔ سی پیک منصوبے پر کام کرنیوالے چینی مزدوروں سے کیمپ میں ملاقات کی۔ پاک چائنہ انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج کادورہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک کا فیز ون رواں سال اکتوبر تک مکمل ہو جائے گا۔چین کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد سی پیک کا گیٹ وے ہے ۔ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبہ اہم سنگ میل ہے ۔پاکستان میں چین تعلیمی شعبہ کی ترقی کیلئے پاکستان کا مکمل ساتھ دے گا ۔ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں مکمل سپورٹ کریں گے ۔پاک، چین دوستی دنیا بھر کے لئے مثال ہے ۔ ہمارا لازوال رشتہ رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا ۔

شیئر: